24th September 2020 news poin in urdu

برج جدی آج کا دن کیسا گزرے گا
آج اپنے حالات کا تعاون میسر آنے سے آپ گھر کے لئے کسی قیمتی چیز کی خریداری کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔آج آپ کو خاص طور پر کسی بھی قسم کی سنجیدہ سرگرمیوں سے اجتناب کرنا ہوگا کیونکہ اس طرح سے آپ کی توقعات پوری نہ ہو سکیں گی۔آج آپ کے اپنے پیاروں سے تعلقات بہت بہتر ہونے سے آپ کو مواقع میسر آ سکیں گے کہ آپ بہت سا پیار بھرا وقت ایک ساتھ گزار سکیں جبکہ یہ موقع کسی باہمی سفر کے دوران بھی میسر آ سکتا ہے۔ ایسے کسی بھی موقع پر آپکو اپنے شریک حیات کی ضروریات کے علاوہ اس کی خواہشات کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا۔گپ شپ کرتے وقت اسے اپنے دل کی بھڑاس ضرور نکالنے دیں تاکہ وہ پرسکون ہو سکیں۔
برج دلو آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ معمول سے زیادہ حساس ہونیکی بناء پر اپنے جاری معمولات میں سے کسی پر بھی نہ صرف خاص طور پر اپنی توجہ مرکوز کر سکیں گے بلکہ کسی بھی قسم کا کوئی بہتر فیصلہ کرنا بھی ممکن نہ ہوگا۔اسکے علاوہ یہ بھی یاد رکھیں کہ آج کا دن کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری یا کاروباری سرگرمیوں کیلئے بھی مناسب نہیں ہوگا اور نہ ہی آپکو محاذ آرائی پر مبنی امور میں شمولیت اختیار کرنی چاہئے۔آج آپ کیلئے صرف یہی بہتر ہوگا کہ آپ اپنے معمولات کو انجام دینے کی کوشش ہی جاری رکھیں۔علاوہ ازیں آپ کو اپنے آرام کا خیال رکھنے کیساتھ ساتھ اپنے پیاروں اور اپنی پیار بھری زندگی کا بھی خاص خیال رکھنا بہت ضروری ہوگا۔اپنے آپکو جذباتی تنہائی سے بچانیکی کوشش ضرور کریں۔
برج حوت آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کی مالی حالت بہتر نہ ہونے کی بجائے آپ کا موڈ خراب ہو سکتا ہے اس لئے ایسے موقع پر کسی قسم کا کوئی اہم فیصلہ نہ کریں ورنہ آپ کے نتائج آپ کی توقعات کے بالکل برعکس بھی ہو سکتے ہیں۔علاوہ ازیں آپ کو اپنے دوستوں یا کاروباری شراکت داروں سے بھی اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے میل ملاقات کرنے سے گریز کریں۔آپ چونکہ اچھے موڈ میں نہیں ہیں جس سے آپ کے باہمی تعلقات بھی خراب ہو سکتے ہیں۔اپنے آپ کو مشتعل کرنے کی بجائے خود کوپرسکون رکھنے کی کوشش کریں ورنہ بلاوجہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ آپ کسی بھی قسم کی بحث و تکرار میں ملوث ہو سکتے ہیں۔
برج حمل آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ میں ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے آپ کی کاروباری شراکت داری بھی متاثر ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ یاد رکھیں کہ آج کا دن اپنے دوستوں کے ساتھ ہلہ گلہ کرنے کے لئے مناسب نہیں ہوگا اور نہ ہی اہم افراد سے ملاقات کرنا بہتر رہے گا۔اسکے علاوہ آپ کا موڈ بھی بدمزاجی کی جانب مائل ہو سکتا ہے یا آپ دوسروں سے ہٹ کرتنہا ئی کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔لیکن ایسے حالات میں بھی آپ کو اپنے جذبات مشتعل نہیں ہونے دینے چاہئیں۔ کسی نئے شراکتی کاروبار میں شمولیت کے لئے جلد بازی سے کام نہ لیں بلکہ اپنے پیاروں سے مشاورت کرکے اپنے موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنالیں۔کسی پرانے دوست سے ملاقات ہونے کا امکان حقیقت بن سکتا ہے۔
برج ثور آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ چونکہ اپنی بہتر جسمانی حالت میں نہ ہونے کی وجہ سے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے بہتر طور پر فائدہ نہ اٹھا سکیں گے اس لئے آپ کو کسی بھی قسم کے خطرات مول لینے سے گریز کرنا چاہئے۔آج آپ کا کوئی بزرگ آپ کے کاروباری معاملات میں بہتری لانے کے لئے دخل اندازی کرنے کی کوشش کر سکتا ہے لیکن آپ کو اس سے تلخی یا گرم مزاجی سے پیش نہیں آنا چاہئے اور نہ ہی توتکار کرنی چاہئے بلکہ ہر حالت میں اپنے آپ کو پرسکون رکھنا ہوگا۔اپنے مالی لین دین میں حساب کتاب کرتے وقت اپنے آپ کو نقصان سے بچانے کی کوشش کریں جبکہ غیر متوقع طور پر موصول ہونے والی رقم کو خرچ کرنے میں محتاط رہیں۔
برج جوزا آج کا دن کیسا گزرے گا
آج کچھ غیر متوقع حالات سامنے آنے سے آپ کا دن بھر کے لئے طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوسکتا ہے۔آج آپ کی ملاقات کسی ایست اہم فرد سے بھی ہو سکتی ہے جو مستقبل میں آپ کا کاروباری ساتھی ثابت ہونے کے علاوہ کسی نئے منصوبے کا آغاز کرنے میں بھی آپ کا مددگار ہو سکتا ہے۔ ان حالات کے باوجود آپ کو کسی بھی قسم کا جوشیلا یا عجلت پسندی پر مبنی فیصلہ نہیں کرنا چاہئے۔آپ کی پیار بھری شام اپنے اسی نئے ساتھی کے ساتھ ہی گزر سکتی ہے۔اپنے بارے میں دوسروں کی رائے تبدیل کرنے کے لئے آپ کو اپنے رویے میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ آپ کی نیت اور سوچ ہی موثر ثابت ہو سکے گی۔
برج سرطان آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کو اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ضرورت سے زیادہ کام کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے آپ میں تھکاوٹ کا احساس پیدا ہو سکتا ہے۔آپ کو اگر موقع ملے تو آرام کرنے کی کوشش کریں چاہے آپ کو کام ہی میں کمی کرنی پڑے۔شام میںآ پ کو اپنے کسی دوست کی معیت میں کسی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے دعوت دی جا سکے گی۔آپ کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش ضرور کرنی چاہئے لیکن کھانے پینے میں خاص طور پر محتاط رہنا چاہئے۔ آج اپنے مالی حالات کی بہتری اور مالی مفادات کے حصول کے لئے کسی کاروباری سفر کا نتیجہ اس حد تک برآمد ہونا مشکل ہے جس حد تک آپ سوچ یا سمجھ رہے ہیں۔
برج اسد آج کا دن کیسا گزرے گا
دوسروں پر تنقید کرنے میں وقت ضائع نہ کریں کیونکہ اس سے آپ کی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ جو سرمایہ کاری اسکیم آپ کو پُر کشش لگ رہی ہے، اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے ماہرین سے صلاح کریں۔ خاندان کے ساتھ سخت رویہ نہ اپنائیں کیونکہ یہ سکون غارت کر سکتا ہے۔ ایک حیران کن پیغام کے سبب آپ کو شیریں خواب دکھائی دے گا۔ آپ کو یہ یاد رکھنا ہوگا کہ خدا بھی انہی کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد کرتے ہیں۔ آپ کو اپنی ازدواجی مسرتوں کے لئے ایک حیرت انگیز تحفہ مل سکتا ہے۔

برج سمبلاآج کا دن کیسا گزرے گا
گاڑی چلاتے وقت دھیان دیں، خاص طور پر موڑوں پر۔ کسی کی لا پروائی آپ کے لئے مسئلے پیدا کر سکتی ہے۔ آپ اپنے گھر کے ماحول میں پسندیدہ تبدیلیاں کریں گے۔ آج کے دن کو خاص بنانے کے لئے تھوڑی ہمدردی اور محبت دکھائیں۔ آپ کو مایوسی ہوگی، کیونکہ آپ جس شناخت اور انعام کی توقع کر رہے تھے، وہ ملتوی ہو گیا ہے۔ آج کا دن ’پاگل کر دینے والا‘ دن ہے! آپ اپنی شریک حیات کے ساتھ محبت اور رومانس کی انتہا پر پہنچ جائیں گے۔

برج میزانآج کا دن کیسا گزرے گا
انتہائی اثردار لوگوں کی مدد آپ کو زبردست اخلاقی قوت عطا کرے گی۔ اپنے نئے پروجیکٹس اور منصوبوں کے تعلق سے اپنے والدین کو اعتماد میں لینے کے لئے یہ اچھا موقع ہے۔ فوری رومانی تعلق آپ کو کنفیوز کر سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے آج دفتر میں کوئی شخص آپ کے ساتھ خاص رویہ روا رکھے۔ آج آپ کو اپنی شریک حیات کی محبت کی گرمی اور شدت کا احساس ہوگا۔

برج اقرب آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کو آرام کا احساس ہوگا اور مزہ لینے کے لئے یہ درست موڈ ہے۔ ایک سے زائد ذرائع سے مالی فائدے حاصل ہونگے۔ آپ کی شریک حیات کی صحت پریشانی کا سبب بن سکتی ہے اور انہیں طبی توجہ درکار ہے۔ صرف واضح سمجھ کے ساتھ ہی، آپ اپنی بیوی کی جذباتی مدد کر سکتے ہیں۔ مراسلت سے متعلق پرانی جمع چیزوں کو اولین ترجیح دینی ہوگی۔ آج لوگ ایسی تعریفیں کریں گے جسے آپ ہمیشہ سے سننا چاہتے تھے۔ چونکہ آج آپ فرشتے کی مانند لگ رہے ہیں اسلئے ہو سکتا ہے آپ کی شریک حیات آپ کا زیادہ خیال رکھے۔
برج قوس آج کا دن کیسا گزرے گا
آج اپنے اہم امور کی تکمیل میں ناکامی کی وجہ سے آپ بہت پریشان ہو سکتے ہیں جبکہ آپکی صلاحیتیں بھی کارگر ثابت نہ ہوئی ہوں گی۔اپنے معاملات کو آگے بڑھانے میں زورآزمائی یا زبردستی کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اپنی عملی صلاحیتوں کو مناسب انداز میں متحرک کرنے کی کوشش کریں۔آپ بہت زیادہ غصے میں ہونے کی وجہ سے اپنے معاملات پر مناسب توجہ دینے میں بھی ناکام رہیں گے اور ممکنہ طور پرذہنی الجھاؤ کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔آپ کو اپنے معاملات کی فکر کرنے کی بجائے اپنے آپ کو پرسکون بنانے کے لئے مزید آرام کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اس کے علاوہ اپنی خوراک کا بھی خاص خیال رکھنا ضروری ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *